نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائيل فلسطین تنازع کا حل، دو ریاستی فارمولا ہے، جس کا مطالبہ خود فلسطینی بھی کرتے ہيں۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کا مطلب اسرائیل کو الگ ریاست تسلیم کرنا بالکل نہيں، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر بھی گہری تشویش ہے۔