عدالت نے بلوچ جبری گمشدگی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے کیس میں وفاق کی جانب سے سفارشات سے متعلق عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہاہے کہ توقع ہے وفاقی حکومت کمیشن سفارشات کے تناظر میں تحریری آرڈر پاس کرے گی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وفاقی حکومت بالکل اس میں دلچسپی رکھتی ہے، تین چار اسٹیک ہولڈرز اس میں شامل ہیں۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔
حساس معاملہ ہے۔ بلوچستان سے طلبہ مسنگ ہیں، یہ وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ دیکھے۔کورٹس نے تو فیصلے دینے ہیں۔ کافی فیصلے موجود ہیں لیکن یہ دیکھنا بطور ایگزیکٹو وفاقی حکومت ہی نے ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔