تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے نااہل قراردیتے ہوئے ڈی سیٹ کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کيخلاف اسپيکر کے ريفرنس پرفیصلہ سنادیا تاہم تحریک انصاف کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی تاحیات نااہلی سے بچ گئے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے وقت تحریک انصاف کے 25 ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف کے امیدوار کے بجائے ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کی تھی۔
عمران خان کے خلاف بغاوت کرنے والے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کےخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز پر فیصلہ سنایا۔