سابق وزیر اعظم شہبازشریف کی نہتے فلسطینیوں پربمباری کی مذمت

0 63

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے نہتے فلسطینیوں پربمباری کی مذمت کرتے ہوئےعالمی برادری سے فوری اسرائیلی بمباری رکوانے کا مطالبہ کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صیہونی ریاست عالمی قانون اور انسانیت کی تمام حدیں پامال کر چکی ہے، اسپتالوں، اسکولوں اور عام آبادیوں کو بمباری کا نشانہ بنانا جنگ نہیں کھلا ظلم اور بربریت ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ نہتے اور محصور فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جنگی جرائم ہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے۔

اسلامی ممالک کی قیادت عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے، محصور فلسطینیوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.