سائفر کیس، عمران خان کی ضمانت واخراج مقدمہ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

0 109

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کی معلومات پبلک تک پہنچائیں جس کے وہ مجاز نا تھے۔

یہ سائفر ایک سیکرٹ ڈاکومنٹ تھا جس کی معلومات پبلک نہیں کی جا سکتی تھیں، اس جرم کی سزا چودہ سال قید یا سزائے موت بنتی ہے، سیکرٹ ڈاکومنٹ پبلک کرنے پر بطور وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ حاصل نہیں۔

لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے جوابی دلائل میں کہاکہ ان کے موکل نے کوئی اعتراف نہیں کیا۔ انہوں نے پبلک کو کوئی سائفر نہیں دکھایا بلکہ علامتی طور پر ایک کاغذ لہرایا تھا۔

عدالت نے عمران خان کی ضمانت پر رہائی اور مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.