نگران وزیراعظم کی دورہ چین میں چینی صدر سے ملاقات، مشترکہ اعلامیہ جاری

0 109

نگران وزیراعظم نے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کیا جہاں چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اعلامیے کے مطابق ان ملاقاتوں میں چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری پر اتفاق رائے کیا گیا،گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اورومچی کی تاریخی یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد میں نماز جمعہ ادا کی تھی۔

چین کی سنکیانگ یونیورسٹی کے دورے میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کی وجہ بھی ہے۔

نگران وزیراعظم نے اپنے دورہ چین کے موقع پر معروف تاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں، وزیراعظم دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.