عورت مارچ کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خطاب پر تنقید

0 85

عورت مارچ کراچی چیپٹر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک بار پھر نواز شریف نے سیاسی مخالفت میں خواتین کی سیاسی سرگرمیوں پر سستی جگت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے ابھی تک یہ نہیں سیکھا کہ خواتین کو اچھی عورت اور بری عورت میں تقسیم کرنا پتھروں کے زمانے کا طریقہ کار ہے۔

عورت مارچ نے ناچ گانے کا شوق رکھنے سے عورت یا کسی بھی انسان کے ذاتی کردار پر سوال اٹھانے کو انتہائی معیوب حرکت قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.