فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ ،سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی

0 81

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ ،کورٹس مارشل آرٹیکل175 کے تحت نہیں لیکن ہائی کورٹ کے ماتحت ہے،ملٹری کورٹس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست سے چیلنج ہوسکتا ہے۔

آرمی ایکٹ کا اطلاق اسی صورت ہوتا ہے جب جرم فوج سے متعلقہ ہو، آفیشل سیکرٹ ایکٹ تو پی ایم ہاؤس اور دفترخارجہ پر حملے پربھی لگ سکتا ہے، آرٹیکل 175 کی بنیاد پرکورٹ مارشل کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیےکہ کورٹ مارشل آرٹیکل 175 کے تحت نہیں لیکن آئین وقانون کے تحت قائم عدالتیں ہیں،فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کا فیصلہ تین بجے سنایا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.