نگران وزيراعظم انوارالحق کاکڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر ائیر پورٹ پر بائیو میٹرک کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے جوڑدیا جائے تو وہ اس کا کچھ نہيں کر سکتے۔
کیا 2018 کی لیول پلیئنگ فیلڈ یاد ہے؟ ڈیڑھ دو ماہ میں نگران حکومت ایسا کیا کرسکتی ہے کہ کسی ایک جماعت کو سادہ اکثریت دلوا دے گی۔
وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی سیاسی قوت الیکشن کے عمل سے باہر ہو ، ہاں اگر اس پر عدالتی پابندی ہو تو وہ اس کا کچھ نہیں کرسکتے ، یہ نظام کا حصہ ہے۔
گہما گہمی شروع ہوگئی ہے لگتا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا جلد اعلان ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جہاں ان کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلےکی مہر لگائی گئی۔
ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج میں نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔
انہوں نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کیے، ان کا بائیو میٹرک سرٹیفکیٹ بھی لیاگیا۔