اسلام آباد، ڈرائیور کی غفلت،میٹرو بس کا حادثہ،مسافر خوفزدہ
جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس کو حادثہ سنگل ٹریک پر اوورٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا، راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی ، جس کی وجہ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بس کا ایکسیڈنٹ فیض احمد فیض اسٹیشن کے پاس ہوا، بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور نے حادثے کے باوجود بس نہیں روکی، جس کی وجہ سے مسافر شدید خوف و ہراس کا شکار ہوئے۔
مسافروں نے بتا یا کہ میٹرو بس انتظامیہ کی غفلت کے باعث کبھی کسی سواری کو بس پر چڑھتے اور اترتے ہو ئے سخت دشواری کا سامنا ہو تا ہے ،جبکہ اکثر مسافروں کو ٹوکن کے ساتھ بقایا نہیں دیا جاتا اور بد تمیزی بھی کی جاتی ہےاور اب سنگل ٹریک پر بھی ڈرائیور حضرات بس نہیں چلا سکتے۔