الیکشن کمیشن نے عام انتخابات عالمی مبصرین کو دعوت نامے بھجوا دئیے

0 109

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ غیرملکی مبصرین کو سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد ایکریڈیشنز جاری ہوں گے، غیرملکی مبصرین کے آنے سے انتخابات میں شفافیت آئے گی جبکہ الیکشن کمیشن بھی انتخابی شفافیت پر یقین رکھتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت کے لیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کے لیے اوپن ڈور پالیسی ہے، غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن میں ایکرڈیشن کروانا لازمی ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی مبصرین ویزے کے جلد حصول کے لیے وزارت خارجہ کے ”پاکستان آن لائن پورٹل“ پر کو ائف جمع کرا سکتے ہیں، غیر ملکی مبصرین کو پاکستان پہنچنے کے بعد الیکشن کمیشن میں ایکریڈیشن کروانا ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.