پنجاب کابینہ کا نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کا تحریری حکم

0 121

نگران محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نواز شریف نے سزا معطل کرانے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی جس پر وزیر اعلیٰ نے درخواست کا جائزہ لینے کیلئے نگران وزرا پر مشتمل کمیٹی بنائی۔

کمیٹی نے نواز شریف کے وکلا امجد پرویز، عطا تارڑ کو شنوائی کا موقع دیا، اس کے علاوہ کمیٹی نے نواز شریف کے معالج کو بھی تفصیلی طور پر سنا۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ معالج کے مطابق نواز شریف کی طبیعت ابھی مکمل ٹھیک نہیں ہے وہ جیل نہیں کاٹ سکتے، نگران صوبائی وزرا، بیوروکریٹس، اے جی پنجاب اور دیگر پرمشتمل کمیٹی نے سفارشات بھیجیں، کمیٹی نے ماضی کی مثالوں اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی سفارش کی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایاکہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرنے کا حکم جاری کیا، نگران وزیر اعلیٰ اور کابینہ اراکین کی منظوری کے بعد نواز شریف کی سزا معطل کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.