ڈپٹی کمشنر کرم نے کہا کہ گزشتہ چار روز کے دوران جھڑپوں میں مجموعی طور پر 12 افراد شہید ہوچکے ہیں، علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے
شہید افراد میں ایک فریق کے پانچ جبکہ دوسرے فریق کے دو افراد شامل ہیں، گزشتہ چار روز کے دوران جھڑپوں میں مجموعی طور پر 12 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، چار مئی کو اسکول میں فائرنگ سے 8 افراد کے قتل کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔