برانچ لیس بینکاری کی ہر ٹرانزیکشن کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

0 89

اسٹیٹ بنک کے مطابق 31 جنوری 2024سے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس کے ذریعے رقوم بھجوانے اور وصول کرنے والے اکاؤنٹ یا والٹ ہولڈرزکی بائیو میٹرک ویریفکیشن کی جائے۔

اسٹیٹ بینک منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو سرمائے کی فراہمی کے خدشات کی روک تھام کیلیے مالیاتی اداروں کو برانچ لیس بینکاری کی خدمات کی فراہمی کے لیے کنٹرول کو مضبوط بنا ئے گا۔

جاری کردہ سرکلر لیٹر نمبر 20 کے ذریعے برانچ لیس بینکاری سے متعلق ریگولیشنز کو مزید سخت کردیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک نے برانچ لیس بینکاری کی خدمات فراہم کرنے والے مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے

اس مقصد کے لیے ملک بھر کے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس پر بائیومیٹرک ڈیوائسز نصب کی جائیں اور اس ضمن میں دہشت گردی کے لیے سرمائے کی فراہمی کے لحاظ سے ہائی رسک علاقوں کو ترجیح دے جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.