چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 3 اضلاع کی تفتیشی ٹیموں سے تعاون کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ وکلا کی موجودگی میں ہی شامل تفتیش ہوں گے۔
چئیرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں قصور، راولپنڈی اور فیصل آباد کی پولیس نے 9 مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش کی کوشش کی جبکہ شاہ محمود قریشی سے بھی نو مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی پولیس سے تفتیش میں تعاون سے انکار کردیا اور اپنے وکلا کی موجودگی میں سوالات کا جواب دینے کا کہہ دیا۔
اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے نو مئی واقعات کی تفتیش کیلیے فیصل آباد سمیت تین اضلاع کی تفتیشی ٹیمیں عمران خان سے پوچھ گچھ کیلیے اڈیالہ جیل پہنچیں۔