ڈی پورٹ پاکستانیوں کو 24 گھنٹے سے زیادہ تحویل میں نہیں رکھا جائے گا

0 112

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں اور ائیرپورٹ پر روکے گئے مسافروں کو اب ایف آئی اے امیگریشن کی تحویل میں 24 گھنٹے سے زیادہ نہیں رکھا جائے گا ۔

ایسے افراد جو ڈی پورٹ ہو کر کراچی لائے جاتے ہیں یا کراچی سے کسی بھی ملک جاتے ہوئے ائیرپورٹ پر روکے جاتے ہیں اور وہ کراچی سے باہر کی پولیس کو مطلوب ہوں گے۔

ایسے افراد کو 24 گھنٹے میں متعلقہ ملزم کی کسٹڈی لینا لازم قرار دی گئی ہے اور کسٹڈی نہ لینے کی صورت میں ان ملزمان کو 24 گھنٹے بعد کراچی ائیرپورٹ پولیس کے سپرد کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن نے بتایا کہ کراچی سے باہر کی پولیس کو مطلوب مختلف ملزمان کو کراچی ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کیا جائے گا، ائیرپورٹ پولیس سیکرٹری داخلہ کے ذریعے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کرنے کی کارروائی کرے گی۔

کراچی کے رہائشی ڈی پورٹ افراد یا ائیرپورٹ پر روکے گئے مسافر کو حسب سابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے سپرد کیا جائے گا،اب کراچی کا ائیرپورٹ تھانے کا عملہ انہیں حراست میں لے کر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرے گا یا محکمہ داخلہ کے ذریعے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.