تحریک لبیک پاکستان کا کل اسلام آباد میں طوفان الاقصیٰ مارچ کا اعلان

0 152

اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر سید ظہیرالحسن شاہ نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو پاکستان سے بہت امیدیں ہیں، فیض آباد سے ڈی چوک تک مارچ کیا جائے گا،پاکستانی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینوں پر مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں

خیال رہے کہ اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر حملے جاری ہیں اور اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں اب تک 9 ہزار227 فلسطینی شہید ہوچکےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.