عدالت نے کہا تو 8 فروری کو الیکشن ہوگا، الیکشن کا چاند مبارک ہو، بلاول

0 108

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی کبھی پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، اس لیے امید نہیں رکھتے

کورونا کے دوران ظفر عباس نے ہمارے ساتھ اچھا کام کیا اور معاشی بحران کے دوران لوگوں کو سہولت فراہم کی گئی، حکومت اگر فلاحی اداروں کے ساتھ ملکر کام کرے تو زیادہ فائدہ ہوگا۔

بہتر ہوتا کہ سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنا پڑتی، پہلےبھی ہم کامیاب ہوئے اور اس بار بھی پی پی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی سمیت سب سیاسی جماعتوں کو میثاق جمہوریت میں شامل ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 8 فروری 2024 کو ملک میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.