گوادر میں اسمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی، 1788 کلو منشیات برآمد

0 111

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسمگلر گروہ کے ایک اہم رکن نے منشیات کی بھاری مقدار مختلف جگہوں پر چھپا رکھی تھی، جسے اے این ایف کے عملے نے انتہائی محنت سے مختلف مقامات سے برآمد کرلی ۔

برآمدہ شدہ منشیات میں 1740 کلو گرام چرس، 28 کلو گرام آئس اور 20 کلو گرام مارفین شامل ہیں، جو کہ افغانستان کی تیار کردہ ہیں ، اور ان پر افغانستان کی مہریں بھی ثبت ہیں ۔

کچھ منشیات کو لکڑیوں اور پتوں سے بنائی گئی جھونپڑی کے نیچے سے برآمد کیا گیا جب کہ باقی ماندہ منشیات کو پہاڑیوں میں کھودی گئی سرنگوں سے برآمد کیا گیا۔

عملے کی جانب سے منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے، برآمدہ منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے لیے ذخیرہ کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.