پی ٹی آئی کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لینےکا اعلان

0 138

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف ملک بھر میں ہر حلقے میں اپنا امیدوار نامزد کرےگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوکر انتخابات میں قوم کی قیادت کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کو قید رکھا گیا تو وہ جیل سے قوم کی قیادت کریں گے۔

انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی نہ قوم نہ دنیا تسلیم کرے گی، عوام کی تائید و حمایت سے ظلم کو اس کےکارندوں سمیت شکستِ فاش دیں گے، انتخابات کی تاریخ کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کرنےکی کوششیں نمایاں ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.