سابق وزیر رؤف صدیقی کو طبیعت خراب ہونے پر این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی۔
ترجمان کے مطابق رؤف صدیقی کیس کے سلسلے میں ہائیکورٹ آئے ہوئے تھے جہاں متعلقہ عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث وہ کیفے ٹیریا میں چائے پی رہے تھے کہ اس دوران انہیں دل میں تکلیف ہوئی۔
رؤف صدیقی این آئی سی وی ڈی اسپتال میں داخل ہیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔