ٹیکس نظام میں بہتری کیلئےٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے، نگران وزیراعظم

0 99

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے ٹیکس نظام میں بہتری کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر قرار دیدیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ صدارت کریں گے۔ اجلاس میں6 نکاتی ایجنڈے سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، حج پالیسی 2024ء پھر پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں بینکوں کو مالی سال 2021ء تا 2022ء میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس، پاکستان بزنس ویزہ آن لائن لسٹ میں مزید ممالک شامل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.