پنجاب میں (ق) لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، رانا ثنااللہ

0 101

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ (ق) لیگ پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی خواہش مند ہے اور ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔

سندھ میں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم سے بات ہورہی ہے، دونوں جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، کے پی میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ الیکشن کی کامیابی کیلئے ضروری ہوگی۔

پنجاب میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، اگر پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو سوچا جاسکتا ہے جب کہ (ق) لیگ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند ہے، اگرہمارے لیے آسانی ہوئی تو پنجاب میں (ق) لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.