قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اور یہ تفتیش ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، نیب ٹیم میں سردار مظفر، محسن ہارون اور اویس شامل تھے۔
نیب ٹیم نے عدالتی احکامات پر 15 نومبر کو جیل میں تفتیش کا آغاز کیا تھا اور نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالا جیل سے روانہ ہوگئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کو عمران خان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے اور نیب ٹیم پہلے بھی ان سے تفتیش کرچکی ہے۔