اسٹیبلشمنٹ ملکی بہتری کی خواہاں، انہیں بلیک میل کیا جارہا ہے،فضل الرحمان

0 91

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو طاقتور اور توانا بنانا چاہتی ہے، اُنہیں بلیک میل کیا جارہا ہے، ایک ایجنڈے کے تحت ایسی حکومت قائم کی گئی کہ ملکی معیشت کا خاتمہ کردیں، اتنی معاشی تباہی حادثے کی بنیاد پر نہیں ، منصوبہ بندی کے تحت ہوتی ہے۔

پشاورمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی ایک تاریخ اور نظریہ کا نام ہے، یہ ملک ہماراہے کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا ہے، ایک نظریاتی وطن حاصل کیا، ہمیں بحثیت قوم اپنا محاسبہ کرنا ہوگا، ہمیں پرانی لکیریں مٹانی ہوں گی اور نئے زوایے کے ساتھ مستقبل کو استوار کرنا ہوگا۔

ہم نے اپنے رویوں سے مذہب کے خلاف سازش کو ناکام بنانا ہے، افغانستان اور بنگلا دیش آگے جارہے ہیں اور ہم مہنگائی کا شکار ہورہے ہیں، ایک ایجنڈے کے تحت ایسی حکومت قائم کی گئی کہ ملکی معیشت کا خاتمہ کردیں، صرف چیئرمین پی ٹی آئی نہیں جس جنرل نے اسے مسلط کیا ہے وہ بھی ذمہ دار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ معاشی بدحالی منصوبہ بندی ہے، حادثاتی نہیں، آج ان لوگوں کو قوم کے سامنے بے نقاب ہونا چاہیے، آج ملک کو معاشی بحران کا شکار بنایا جا رہا ہے، ہماری فوج اور بیوروکریسی کو بلیک میل کیاجا رہا ہے، قیام امن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.