نواز شریف کا خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس

0 109

نواز شریف کی دونوں صوبوں کے رہنماؤں کو آپس کے اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کی اور دونوں صوبوں کے اپنے دورے اختلافات ختم کرانے سے مشروط کردیے۔

نواز شریف نے پارٹی کی صوبائی تنظیموں کے مکمل متحد نہ ہونے تک دونوں صوبوں کا دورے نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ناراض رہنماوں کو دوسری جماعتوں میں شامل ہونے سے روکنے کی بھی ہدایت کی۔

قائد نواز شریف نے سندھ کے صوبائی صدر بشیر میمن کو اختلافات ختم کروانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ بشیر میمن نے کسی بھی وجہ سے ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کے لئے ملاقاتیں شروع کر دیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کے اختلافات ختم کروانے کی ذمہ داری کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو دی گئی ہے، جنہوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

کیپٹن (ر) صفدر خیبر پختونخوا کے الیکٹیبلز کی پارٹی میں شمولیت کے لئے بھی متحرک ہوگئے اور سیاسی خاندانوں سے ملاقاتیں بھی شروع کر دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.