تربت، پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان کی تدفین ، لواحقین کا دھرنا جاری

0 102

تربت میں مبینہ مقابلے میں ہلاک نوجوان بالاچ مولابخش کی تدفین واقعے کے7 روز بعد مقامی قبرستان میں کی گئی جس میں لواحقین کے علاوہ دیگر افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

واضح رہے کہ تربت میں نوجوان کی ہلاکت گزشتہ جمعرات کو سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں ہوئی تھی جس کے بعد لواحقین نے دھرنا دیا تھا۔

دوسری جانب اس واقعہ کےخلاف لواحقین کا دھرنا تاحال جاری ہے،ان کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک تربت مین چوک پر احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

دھرنے کے شرکاء کے مطالبات میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف مقدمےکا اندراج او رواقعہ کی جوڈیشیل انکوائری شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.