پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کو عثمان بزدار سے نہ ملایا جائے، عثمان بزدار پی ٹی آئی کا تلخ تجربہ تھا۔
انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیرسٹر گوہر علی خان عبوری مدت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی ہوں گے لیکن اس دوران وہ بااختیار ہوں گے۔
فیصلے وہی کریں گے، ان کے آبائی گاؤں کو اُن کے حلقے سے نکال دیا گیا ہے، کیا الیکشن کمیشن اسے لیول پلیئنگ فیلڈ سمجھتا ہے؟