فضائی آلودگی میں آج کراچی اور لاہور دنیا کے باقی شہروں سے آگے

0 106

فضائی آلودگی میں آج کراچی اور لاہور دنیا کے باقی تمام شہروں سے آگے ہیں۔

شہرِ قائد کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے، جہاں کا ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 250 ہے اور آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جہاں کے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 221 ہے جبکہ فضا بھی مضر صحت ہے۔

اس کے علاوہ لاہوراور گردونواح میں اسموگ کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت کے تمام تر اقدامات ناکام ہوگئے ہیں۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی شہر ممبئی تیسرے اور کولکتہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.