پشتون تحفظ موومنٹ کے گرفتار سربراہ منظور پشتین کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ

0 88

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے کہا ہے کہ منظور پشتین کو آج ہی بلوچستان سے خیبر پختو نخوا منتقل کیا جائےگا، ان کی صوبہ بدری کا فیصلہ محکمہ داخلہ نے قانونی کارروائی کے بعد کیا۔

ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق منظور پشتین کو گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے گرفتار کیا گیا تھا،منظور پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے پر اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔

ترجمان پی ٹی ایم کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا،اہلکاروں نے منظور پشتین کی گاڑی پر چمن پریس کلب کے قریب فائرنگ کی،جس سے ایک خاتون زخمی ہوئی، منظور پشتین نے چمن آکر خود گرفتاری دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.