عام انتخابات،الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

0 101

وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے اور اب مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جاچکے

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑروپے جاری کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے اور اب مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جاچکے۔

واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.