بھارتی طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

0 134

27 سالہ بھارتی شہری کا شوگر لیول لو ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب ہو گئی تھی،بھارت کے شہر احمد آباد سے دبئی جانے والی پرواز نے کراچی ائیر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

بھارتی کی نجی ائیرلائنز اسپائس جیٹ ائیر کی پرواز ایس جی 15 نے رات ساڑھے 9 بجے پر کراچی لینڈنگ کی، ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی۔

بوئنگ 737 طیارے نےکراچی کے جناح ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تو سول ایوی یشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم کو طلب کیا گیا۔طبی امداد کے بعد بھارتی شہری کی طبیعت سنبھل گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق میڈیکل ٹیم نے27 سالہ مسافر کو طبی امداد دی،27 سالہ بھارتی شہری کا شوگر لیول لو ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.