پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے مقدمات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فیصلہ خلاف آیا تو انصاف کا دوسرا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
میرا خیال ہے کہ 12 دسمبر کو کیس کا فیصلہ آ جائے گا، میرٹ پر فیصلہ یہی بنتا ہے کہ کیس سرے سے تھا ہی نہیں، ہر حلقے میں ہمارے پاس ٹکٹ کی تیرہ تیرہ درخواستیں آئی ہیں، دیہی علاقوں میں ن لیگ کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔
دس دن انتخابی مہم چلائی تو شہروں میں بھی صورت حال واضح ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی کے پاس بلے کا نشان رہنے دیں اور انہیں ڈور ٹو ڈور مہم چلانے دیں۔