پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

0 154

لاہو ر پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لینے کے بعد کوئٹہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کرکے راہداری ریمانڈ لینے کے لیے درخواست دائر کی، انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کا دو روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

کوئٹہ پولیس نے درخواست دی کہ ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا ہے، ملزمہ سے تفتیش کرنی ہے عدالت تین روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.