سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14 دسمبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلایا ہے۔
اجلاس جمعرات کو ججز بلاک کانفرنس روم میں ڈھائی بجے ہوگا، سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے پانچوں ممبران کو نوٹس بھیج دیا ہے۔
خیال رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے ججز کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں نے نومبر کے مہینے میں نو کی اور دسمبر میں دو ریکارڈ کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کو تحریری درخواستیں دیں اس کے باوجود میری درخواست نہیں سنی گئی۔
11 دسمبر کو آدھی رات کے قریب سپریم جوڈیشل کونسل کے 14 دسمبر کے اجلاس کا نوٹس موصول ہوا، تاریخ میں پہلی بار یہ ہوا کہ سپریم کورٹ میں درخواستوں کے باوجود سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلایا گیا۔