نواز شریف پانچویں بار وزیراعظم بن کر کونسا تیر مار لیں گے؟ بلاول بھٹو

0 109

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف پانچویں بار وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں، پہلے تین بار خود وزیراعظم بنے اور پھر چوتھی بار ریموٹ کنٹرول کے ذریعے وزارتِ عظمیٰ چلائی، پانچویں بار وہ کون سا تیر مار لیں گے۔

گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ وہ وزیراعظم بن بھی گئے تو پھر سے ذاتی مفاد اور پرانی سیاست کی وجہ سے ان سے ہی لڑیں گے جو ان کو لے کر آتے رہے ہیں اور پھر کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔

نواز شریف نے الیکشن مقررہ وقت پر نہ ہونے دیے تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے، کچھ پرانے سیاست دان کہتے ہیں طاقت کا سرچشمہ کہیں اور ہے۔

عوام ان سیاست دانوں کو غلط ثابت کردیں گے، 8 فروری کو ایسا سرپرائز دیں گے جو رائے ونڈ کو یاد رہے گا،’یہ جن کا کھلونا ہے انہوں نے اس کو لانچ کیا‘، راؤ انوار سے متعلق سوال پر بلاول کا جواب

میں پرانے سیاستدانوں کی پرانی سیاست دیکھ چکا ہوں، انہوں نے وہی پرانی سیاست کرنا ہے جس سے نہ ملک اور نہ معیشت ترقی کرے گی، ہم ایسے اس ماحول سے نہیں نکل سکیں گے۔

ہمارا بہت پرانا مؤقف اور مطالبہ ہے کہ سب اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں، سیاستدان بھی جمہوریت کے دائرے میں رہ کر کام کریں، ادارے بھی اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں، تب ہی ہماری معیشت اور ملک چلے گا۔

ہم نے سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی پر پہنچا دیا ہے، کوئی کسی بھی جماعت سے ہو سب پاکستانی ہیں، فیصلہ کریں اختلافات الگ رکھیں گے لیکن ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالیں گے، اس نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کریں اور نئی سیاست شروع کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.