توشہ خانہ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے جیل میں گرفتاری ڈال دی

0 121

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔

عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود عمران خان جیل میں ہی رہیں گے اور ان سے جیل میں ہی تفتیش ہوگی،نیب نے ضمانت خارج ہونے کے بعد توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی گرفتاری ڈال دی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کا کہنا تھاکہ سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا کل جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا،خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان عبوری ضمانت پر تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.