کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

0 136

پاورڈویژن نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے،نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں فی یونٹ بجلی 47 پیسے اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 25 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر 20 دسمبر کو سماعت ہو گی، کے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ملک میں یکسان ٹیرف پالیسی کے تحت دائر کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.