ٹانک،پولیس لائنز پر حملے کی کوشش، بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 3 پولیس اہلکار شہید

0 101

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں نے پولیس لائنز پر حملے کی کوشش کی جس پر بہادر پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کے خلاف سخت مزاحمت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 بہادر پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ آپریشن میں تمام 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کا مؤثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، سکیورٹی فورسز امن واستحکام یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔

ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے باڑہ کے نالہ جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کیا جس دوران دہشتگردوں نے دستی بم سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کی کارروائی میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں 23 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.