پی ٹی آئی کا آن لائن جلسہ، 9 مئی واقعات میں مطلوب روپوش رہنما بھی شریک

0 80

آن لائن جلسے میں روپوش رہنماؤں حماد اظہر اور زرتاج گل سمیت دیگر شریک ہوئے،ورچوئل جلسے میں پارٹی رہنماؤں نے یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام اور ایکس پلیٹ فارم پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

ورچوئل جلسے سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے اسے ملکی تاریخ کا پہلا ورچوئل جلسہ قرار دیا،پاکستان تحریک انصاف کے ورچوئل جلسے میں پارٹی رہنماؤں نے شفاف انتخابات کیلئے برابر سیاسی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

جلسے کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی خواہش پوری کر دی ہے۔

توقع ہے کہ عدلیہ برابر کا انصاف کرے گی، یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری فوج ہے، آئین میں ان کی حدود و قیود متعین ہیں، جلسے میں بیرون ملک مقیم شہباز گل اور ذلفی بخاری نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.