سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

0 111

سابق صدر آصف زرداری نے تربت میں سرفرازبگٹی کوپیپلزپارٹی میں شمولیت پرپارٹی کےپرچم والا مفلرپہنایا،ورکرز کنونشن میں میر سرفراز بگٹی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

اس حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہاکہ قائد محترم آصف زرداری نے مجھے تربت آکرپیپلزپارٹی جوائن کرنے کا حکم دیا، اعزاز کی بات ہےکہ میں اس سرزمین پرپیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکررہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کے خلاف بیانیہ چیلنج کرے گی، آصف زرداری کی قیادت میں بلوچستان کے خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا۔

خیال رہے کہ سرفراز بگٹی نگران کابینہ میں وزیر داخلہ رہے اور گزشتہ دنوں ہی عہدے سے مستعفی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.