الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہوا تو نتائج قبول نہیں کریں گے: خالد مقبول

0 105

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہوا تو نتائج قبول نہیں کریں گے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پچھلی دفعہ شہر کی نمائندگی دھاندلی کے ذریعے چھین لی گئی، اب نیا سورج عوام کی امیدوں کی آئینہ داری کے ساتھ طلوع ہوگا۔

دوسری جانب رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کوئی جماعت اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے الیکشن نہیں لڑتی، ایم کیو ایم کے بغیر کوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ایک جماعت نے نعرہ لگایا ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو عزت اتنی دی کہ سینیٹر 50 کروڑ کا بکنے لگا اور ایک صاحب ہمارے لیے لنگر خانہ چھوڑ گئے خود توشہ خانہ لے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.