مولانا فضل الرحمان انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں،فیصل کنڈی

0 106

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ پشاور ہائیکورٹ کے انتخابی نشان کے فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، مسلم لیگ (ن) کی خواہشات کے مطابق عدالتیں فیصلہ کرنےکی پابند تو نہیں۔

مولانا فضل الرحمان انتخابات سے راہ فرار اختیارکرنا چاہتے ہیں، ان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا مستقبل نظر آگیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے خدشات اپنی جگہ لیکن شہداء تو ہماری پارٹی کے بھی ہیں، پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے جے یو آئی نہیں۔

پیپلزپارٹی 9 مئی واقعات کی آڑ میں سیاسی انتقام کے خلاف ہے، کاغذات چھیننا اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، فریال تالپورکو عیدکی شام جیل بھیجا گیا تو شاہ محمود نے اسے قانون کے مطابق قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.