پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نےکہا ہےکہ الیکشن لڑنا تمام جماعتوں کا حق ہے، الیکشن ذاتی دشمنی نہیں ہے،جھگڑا کرنے سے دور رہیں۔
الیکشن کمیشن سے گزارش ہےکہ مخالفین کی فرمائش پر تبادلے نہیں کرے، افسران کے بعد مخالف جماعتوں کی خواہش پر صوبائی الیکشن کمشنر کا تبادلہ کردیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد کا نتیجہ ہےکہ الیکشن کا اعلان ہوا، پیپلزپارٹی الیکشن چاہتی تھی، باقی سب الیکشن سے بھاگ رہے تھے۔