دادو،رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

0 127

دادو میں ہیتم جتوئی پھاٹک کےمقام پر رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کے مطابق دادو میں ہیتم جتوئی پھاٹک کےمقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ سے رینجرز کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، رینجرز کے زخمی اہلکاروں لانس نائیک شریف اور ڈرائیور عثمان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.