حسان نیازی فرار کیس، علی زیدی اور حلیم عادل پر فرد جرم عائد

0 124

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سٹی کورٹ سے حسان نیازی کو فرار کرانے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے حلیم عادل کو عدالت میں پیش کیا جب کہ علی زیدی بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر حسان نیازی کو سٹی کورٹ سے فرار کرانے کا الزام ہے اور ا ن کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے۔

عدالت نے علی زیدی اور حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.