کے الیکٹرک نے شہر میں لوڈشیڈنگ 10 گھنٹوں تک بڑھادی

0 105

موسم سرما میں بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود کے الیکٹرک نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ شروع کردیا اور لوڈشیڈنگ کے اوقات کو 10 گھنٹوں تک بڑھا دیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں، گارڈن، گارڈن ویسٹ، اولڈ سٹی ایریا، ریلوے کالونی، سلطان آباد، لیاری، اللہ والا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے جب کہ کورنگی، لانڈھی اور اطراف کے علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس کے نام پر بھی 12 گھنٹوں تک بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، پورا دن بجلی نہ ہونے سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

کے الیکٹرک کو کھلی آزادی ملی ہوئی ہے، اسے کوئی پوچھنے والا نہیں، بل دینے کے باوجود 10 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں جب کہ سردیوں میں بجلی کی مانگ میں کمی کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ عوام پر ظلم ہے۔

شہریوں نے اوور بلنگ اور طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا سے کے الیکٹرک کے لائسنس میں تجدید نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.