ریلوے مسافروں کے لیے نئی ڈائننگ کار کا افتتاح

0 102

سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ ڈائننگ کار کو بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں لگایا جائے گا، چند ہفتوں میں دیگر ٹرینوں میں بھی نئی ڈائننگ کار لگا دی جائے گی۔

ریلوے مسافروں کے لیے ایک نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں وہ بہتر ماحول اور اعلیٰ سہولیات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ڈائننگ کار میں ایک وقت میں 45 مسافر کھانا کھا سکیں گے۔

کار کے مینیو میں 40 سے زائد کھانے شامل ہیں، یہاں گرم روٹی کے لیے تنور بھی موجود ہے جہاں باربی کیو اور پیزا بھی ملے گا، محدود وسائل کے باوجود مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔

ٹرین میں سونے کی سہولیات اور صفائی کا انتظام بھی بہتر بنائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.