بڑی سیاسی جماعتوں کی خواہشات کیلئے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے، سینیٹرکہدہ بابر

0 102

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر کہدہ بابر نےکہا ہےکہ سیاسی مافیا مجھ سمیت کسی منتحب رکن کو پارلیمان میں آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتا، بڑی سیاسی جماعتوں کی خواہشات کے لیے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

انتخابات ملتوی کرانےکی قرار داد پر ووٹ دینے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابرکا کہنا تھا کہ بڑی سیاسی جماعتیں میرا وزیراعظم، میرا وزیراعظم کھیلنےکے بجائے عوامی تحفظات سمجھیں، بڑی سیاسی جماعتوں کی خواہشات کے لیے اپنے حق سے دستبردارنہیں ہوسکتے۔

سینیٹر کہدہ بابر کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی ذاتی خواہشات کی تکمیل اور وزیراعظم بنانے کے لیے آلہ کار نہیں بنیں گے، سوال کرنا چاہتے ہیں کہ ‏کیا منتحب رکن کا قرارداد کے حق میں ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے؟ کیا قرارداد آئین کے خلاف تھی؟ کیا اس سے قبل انتخابات التوا کا شکار نہیں ہوئے؟

ہم نے قرارداد میں ‏تحفظات رکھ کر اپنے صوبوں اور علاقوں کی ترجمانی کی ہے، الیکشن کمیشن تحفظات کو دیکھ کر جائزہ لے اور غور کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.