خیبرپختونخوا میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ

0 101

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق صوبے کے نجی اور سرکاری پرائمری اسکول 13 جنوری تک بند رہیں گے۔

اعلامیے میں اسکولوں کےاوقات تبدیل کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ مڈل، پرائمری، ہائرسیکنڈری اسکول صبح ساڑھے 9 بجے کھل کر ساڑھے تین بجے بند ہوں گے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے گرمائی علاقوں میں کل پیر سے تمام اسکول کھلنا تھے، چھٹیوں کا فیصلہ دھند اور سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.